۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
جلسه

حوزہ / ایران کے صوبہ کہگیلویہ اور بوئیر احمد میں دفتر تبلیغات اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک نشست میں ایام شہادت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کو بہترین طریقے سے منانے پر تاکید کرتے ہوئے جنرل شہید سلیمانی کو عوام کی خدمت کا بہترین نمونہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی یاسوج کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید رضا افتخاری نے ایران کے صوبہ کہگیلویہ اور بوئیر احمد میں دفتر تبلیغات اسلامی میں علماء کرام اور دینی تنظیموں کے اراکین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں ایام شہادت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کو بہترین طریقے سے منانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: مراسمِ عزاداری اہل بیت علیہم السلام اور مذہبی تقریبات میں لوگوں کی پرجوش شرکت ان کی روحانی بصیرت اور مذہبی پختگی کو ظاہر کرتی ہے اور اسی بصیرت کی بدولت ہی ہمیں بڑی کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں مذہبی تقریبات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: مذہبی تنظیموں، مذہبی انجمنوں، سماجی اور ثقافتی اداروں اور انتظامی امور میں مؤثر افراد سے ہمیں توقع ہے کہ وہ ایام شہادت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کو بہترین طریقے سے منعقد کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

صوبہ کہگیلویہ اور بوئیر احمد میں دفتر تبلیغات اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل نے شہید سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی اور آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ مصباح یزدی حوزہ علمیہ کے ان عظیم اساتید میں سے ایک تھے جنہوں نے مختلف دینی شکوک و شبہات کے جواب کے سلسلہ میں اہم خدمات انجام دیں۔

انہوں نے جنرل شہید قاسم سلیمانی کو عوام کی خدمت کا بہترین نمونہ قرار دیا اور کہا: شہید سلیمانی کی شخصیت مختلف شعبوں میں ملت اسلامیہ اور حتی کہ دنیا کے آزاد لوگوں کی خدمت کا بہترین نمونہ ہے۔ اس عظیم مجاہد کی ان عظیم خدمات اور ایثارگری کو زندہ رکھنے اور مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: سردار قاسم سلیمانی ایک مجاہد اور خادم تھے جنہوں نے ہمیشہ خلوص، ایمان اور ولایت پزیری کے جذبے کے ساتھ نظامِ اسلامی، انقلاب اور عوام کا ساتھ دیا اور ہمیشہ ان کی حمایت کی۔ انہوں نے اپنے تمام امور میں خلوص کے ساتھ اور صرف خدا کے لئے کام کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .